تعارف
الجہاد بالقرآن ایک یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ ہے جس کا مقصد قرآنِ مجید کا پیغام امتِ مسلمہ تک پہنچانا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ امت کے زوال کی ایک بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے، اور اس کا علاج قرآن کی طرف واپسی ہے۔
قرآن صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ سمجھنے، غور و فکر کرنے اور اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنے کے لیے بھی نازل کیا گیا ہے۔
نام کا مطلب
یہ نام سورۃ الفرقان کی آیت ۵۲ سے لیا گیا ہے، جس میں قرآن کے ذریعے بڑا جہاد کرنے کا حکم ہے۔ یہ علم، دلیل اور دعوت کا جہاد ہے: قرآن کو سمجھنا، اس کی روشنی میں زندگی گزارنا اور اس کا پیغام دوسروں تک پہنچانا۔
فَلَا تُطِعِ ٱلْكَٰفِرِينَ وَجَٰهِدْهُم بِهِۦ جِهَادًۭا كَبِيرًۭا
پس آپ کافروں کا کہنا نہ مانیں اور قرآن کے ذریعے ان سے پوری طاقت سے بڑا جہاد کریں
یہاں آپ کو کیا ملے گا
قرآن کی رہنمائی
إِنَّ هَٰذَا ٱلْقُرْءَانَ يَهْدِى لِلَّتِى هِىَ أَقْوَمُ وَيُبَشِّرُ ٱلْمُؤْمِنِينَ ٱلَّذِينَ يَعْمَلُونَ ٱلصَّٰلِحَٰتِ أَنَّ لَهُمْ أَجْرًۭا كَبِيرًۭا
یقیناً یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہے جو بہت ہی سیدھا ہے اور ایمان والوں کو جو نیک اعمال کرتے ہیں اس بات کی خوشخبری دیتا ہے کہ ان کے لئے بہت بڑا اجر ہے
اللہ تعالیٰ ہمیں قرآنِ مجید پڑھنے، سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔